بھارت

پاکستان کی ٹویٹر کے سیکورٹی نظام میں داخل ہونے کی بھارت کی کوشش پر اظہار تشویش

اسلام آباد 29 اگست (کے ایم ایس)
پاکستان نے بھارت کی طرف سے انٹرنیٹ کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے اور اسے طاقت کے ذریعے قابوکرنے کیلئے ریاستی قوت اور حربوں کے ڈھٹائی سے استعمال کی مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان کو بھارت اور امریکی میڈیا سے سامنے آنے والی اس خبر پر تشویش ہے بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹرمیں ایک بھارتی ایجنٹ کو بھرتی کرنے پر مجبور کر کے ٹویٹر کے سیکورٹی نظام میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ بات افسوسناک ہے کہ بھارت کے فرضی قانونی اعتراضات کے باعث بڑی تعداد میں ٹویٹر ہینڈل بند رہے،جن افراد کے ٹویٹر اکائونٹ بند کئے گئے ہیں ان میں کشمیر کے سیاسی رہنماء اور میڈیا کے افراد بھی شامل ہیں۔یہ معاملہ بھارتی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی کو ٹویٹر کی بریفنگ میں سامنے آیاہے۔ٹویٹر پر کشمیری رہنمائوں اور میڈیا پرسنز کو بھارت کے اعتراضات پربلاک کیا جاتا ہے۔عاصم افتخاار نے کہاکہ پاکستان نے بھارت پر بھی زوردیا ہے کہ وہ پاکستانی سفارتی مشنوں اور ریڈیو پاکستان کے ٹویٹر اکوئونٹس کو بند کرنے کا فیصلہ فوری واپس لے کیونکہ یہ اقوام متحدہ کے عالمی قوانین اور اظہار رائے کی آزادی کے خلاف ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button