بھارت

کانگریس پارٹی کی بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پر مودی حکومت پر کڑی تنقید

نئی دلی 29 اگست (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی نے غلط معاشی پالیسیوں کے باعث ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگانی اور بے روزگاری پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر نیرج ڈانگی نے بھونیشور میں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی غلط معاشی پالیسیاں بھارت میں مہنگائی اور بے روزگاری کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے بھارت کے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے پاک ملک کا خواب دکھا کر انہیںریکارڈ مہنگائی اور 45سال میں سب سے زیادہ بے روزگاری کاشکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نریندر مودی 2014میں برسراقتدار آنے کے بعد سے مہنگائی کو قابو کرنے میں نہ صرف ناکام رہے ہیں، بلکہ ان کی غلط پالیسیوں اور دھوکے نے بھارت کے عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ بھی کردیا ہے ۔نیرج ڈانگی نے مزید کہاکہ مودی نے بنیادی اشیایہ ضروریہ پر بھی جی ایس ٹی لگا دی ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی 4 ستمبر کو دلی کے رام لیلا میدان میں مہنگائی کے خلاف ریلی نکالے گی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button