بھارت

بھارت:چھتیس گڑھ حملوں میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکارہلاک

چھتیس گڑھ26فروری(کے ایم ایس) بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل گوریلوں نے ایک بھارتی فوجی اورایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیاہے۔
بھارتی فوجی اہلکارکوجس کی شناخت 28سالہ موتی رام آنچلا کے نام سے ہوئی ہے، ریاست کے ضلع کانکیر کے علاقے یوسیلی میں مارا گیا۔ کانکیر کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس خومن سنہا نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کے ضلع کانکیر میں نکسلیوں نے بھارتی فوج کے ایک اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
دریں اثناء چھتیس گڑھ آرمڈ فورس(سی اے ایف)کا ایک ہیڈ کانسٹیبل سنجے لاکرا ریاست کے علاقے نارائن پور میں نکسلی گوریلوں کی طرف سے نصب کی گئی ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔ ریاست کے ضلع سکما میں25 فروری کو نکسلیوں کے ساتھ ایک تصادم میں تین پولیس اہلکار مارے گئے تھے جبکہ 20فروری کو ریاست کے ضلع راج ناندگائوں میں نکسل گوریلوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار مارے گئے۔ نکسل گوریلا کئی دہائیوں سے بھارت کی مختلف ریاستوں میں بھارتی تسلط سے آزادی کا مطالبہ کر رہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button