بھارت

بھارت :اونچی ذات کے ہندو ٹیچر نے دسویں جماعت کے دلت طالب علم کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

لکھنو26ستمبر(کے ایم ایس) بھارت میں اقلیتوں اورنچلی ذات کے ہندوئوں پر انتہاپسندوں ہندوئوں کی طرف سے جاری تشدد رکنے کانام ہی نہیں لے رہا ہے۔
تازہ ترین واقعے میں بھارتی ریاست اتر پردیش میں اونچی ذات کے ہندو استاد نے دسویں جماعت کے ایک دلت طالب علم کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ریاست کے علاقے اوریا میں آدرش انٹرکالج میں اونچی ذات کے ہندو ٹیچر اشونی سنگھ نے 10ویں جماعت کے دلت طالب علم کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ اشونی سنگھ کے خلاف اچھلدہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ملزم مفرور ہے۔دلت طالب علم ہسپتال میں زیر علاج تھا لیکن اسے بچایا نہیں جا سکا۔مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button