اعظم گڑھ گائے ذبحہ کرنے کے الزام میں 2لڑکیوں سمیت 5مسلمان گرفتار
اعظم گڑھ27مارچ(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ ضلع میں گائے ذبح کر نے کے الزامات پر2 لڑکیوں سمیت 5مسلمانوں کی گرفتاری کے بعد صورتحال کشیدہ ہے۔
گائے ذبح کرنے کے الزام میں مقامی پولیس نے ہفتہ کے روز ضلع کی تحصیل مینہ نگرکے گائوں کتران کے رہائشی شاہد اور سلمان سہراب سمیت 2مسلم لڑکیوں کو گرفتار کیا تھا۔ دونوں لڑکیوںکی عمریں بالترتیب 17اور 18سال بتائی جاتی ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تازہ گوشت برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد سے پورے گائوں میں شدید خوف کی لہر دوڑ گئی ہے اور مبینہ طور پر کچھ لوگ علاقہ چھوڑ گئے ہیں۔ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم عشا کی نماز کے بعد تراویح پڑھ رہے تھے کہ 15پولیس اہلکاروں کی ٹیم نے چھاپہ مار کر موقع پر موجود مسلمانوںکو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے نوجوان لڑکیوں کو بھی نہیں بخشا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئی ۔