بھارت

ٹویٹر نے بھارت میں 200ملازمین میں سے زیادہ تر کو برطرف کردیا

downloadنئی دہلی05نومبر(کے ایم ایس)ٹویٹر نے ا پنے نئے مالک ایلون مسک کے حکم پر دنیا بھر میںملازمین میں بڑے پیمانے پر کمی لاتے ہوئے بھارت میں بھی اپنے 200ملازمین میں سے زیادہ تر کو برطرف کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹویٹر نے حال ہی میں اپنے سی ای او پیراگ اگروال کے ساتھ ساتھ قانونی سربراہ وجیاگڈے سمیت دو اعلیٰ عہدیداروں کو اہم عہدوں سے برطرف کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ ترین اقدامات میں بھارت میں مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن کے پورے محکمے کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ایلون مسک کے ٹویٹرکا مالک بننے کے ساتھ ہی ٹویٹر کے سی ای او پیراگ اگروال کی مائیکرو بلاگنگ کمپنی کے ساتھ دہائیوں پر محیط وابستگی ختم ہو گئی۔ایلون مسک نے اگروال کے ساتھ ساتھ ایک اوربھارتی نژاد کمپنی کی پالیسی سربراہ وجیا گڈے کو بھی برطرف کر دیا۔ تیسرا عہدیدار جنہیں ایک ہی دن میںبرطرف کیاگیا وہ CFOنیل سیگل ہیں۔یہ ایک حقیقت ہے کہ وجیا گڈے نے غیر جانبدار رہنے کے بجائے اپنی ذاتی رنجشوں، نسلی اور مذہبی نظریات کی بنیاد پر سنسر شپ نافذ کی تھی۔ انہوں نے کبھی یہ بات تسلیم نہیں کی لیکن ان کے عمل سے ثابت ہوا کہ وہ پاکستان دشمن تھی کیونکہ تمام پاکستان مخالف ٹویٹر اکائونٹس کی عام ٹویٹر اکائونٹس کے مقابلے بہت جلد( چند دنوں میں ہی)قانونی ہونے کی تصدیق کی جاتی تھی۔وجیا گڈے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکائونٹ (جس کے ایک کروڑ سے زائد فالوورزتھے)کو بھی اس وقت بلاک کرنے کی ذمہ دار تھی جب انہیں انتخابات میں شکست کے بعد اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کبھی ٹوئٹر کے کسی اصول کی خلاف ورزی نہیں کی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button