بھارت

مریکی سول سوسائٹی کا ہندو گروپوں سے مسلم مخالف نفرت کی مذمت کرنے کا مطالبہ

اٹلانٹا، 31 اگست (کے ایم ایس) سول سوسائٹی کی سرکردہ امریکی تنظیموں نے امریکہ میں موجود دائیں بازو کے ہندو گروپوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت میں مسلم مخالف نفرت کی مذمت اور ایک ہندو انتہا پسند رہنما Sadhvi Ritambhara کا دعوت نامہ منسوخ کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی ہندو توا تنظیموں میں سے ایک وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی رہنما سادھوی رتمبھاراکو ہندو سویم سیوک سنگھ (ایچ ایس ایس) اور وشو ہندو آف امریکہ نے ست گنگ اور پرواچن کے مذہبی اجتماعات میں تقاریر کیلئے امریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔ وہ اپنی اپنی نفرت انگیز تقاریر کے حوالے سے مشہور ہیں اور انکی تقاریر کو مسلم مخالف تشدد کو ہوا دینے کا ایک بڑا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔Sadhvi Ritambharaنے وشوا ہندو پریشد کی خواتین شاخ درگا واہنی کی بنیاد رکھی ہے جو کھلے عام مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد کو اکساتی ہے۔ 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے دوران مسلمانوں کے خلاف جنگ کا مطالبہ کرنے والی ان کی تقریروں کو آڈیو کیسٹس بنا کر ملک بھر میں فروخت کیا گیا۔2003 میں جسٹس لبرہان کمیشن نے کہا تھا کہ وہ بابری مسجد کے انہدام اور اس کے نتیجے میں ہزاروں مسلمانوں کے قتل کے ذمہ دار 68 افراد میں شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button