پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے:طاہر محمود اشرفی

imagesلاہور: وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی اور پاکستان علما ء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حافظ طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو آپس کے اختلافات ختم کرکے متحدہونا چاہیے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے دنیا کو متحد کرنا چاہیے۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ5فروری کو پاکستان اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتاہے،دنیا کے دو مسائل ایسے ہیں جو75سال سے حل طلب ہیں،ان میں ایک مسئلہ فلسطین اور دوسرا مسئلہ کشمیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت وہی کچھ کشمیریوں کے ساتھ کررہا ہے جو اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ کر رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے کشمیریوں اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ حافظ طاہرمحمود نے کہاکہ پانچ فروری مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے۔ اس دن یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیر کو بھارت سے کس طرح نجات حاصل کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے دنیا کو متحد کرنا ہوگا، اس سلسلے میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں پانچ فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر پر اجتماعات منعقد کریں گی اورکشمیریوں کی آواز کے ساتھ آواز ملائیں گی۔طاہر اشرفی نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق کو غصب کرنا چاہتا ہے اوراس نے فلسطین کی طرح کشمیر میں بھی ہندو آباد کاری کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام حق خود ارادیت کیلئے کھڑے ہیں اورآزادی کے متوالے قربانیاں دے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فوج کے سپہ سالار نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ہم خطے میں امن اور پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن مذاکرات کا راستہ کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہر حکومت کی پہلی ترجیح مسئلہ کشمیر کا حل ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر کے بغیر بات چیت نہیں کرے گا۔اس موقع پر مولانا اسداللہ فاروق، علامہ پیر زبیر عابد،مولانا محمد اصغر صدیقی، مولانا عبدالحکیم اطہر ، مفتی نسیم الاسلام، مولانا محمد اسلم قادری ، مولانا مبشر رحیمی اوردیگر بھی موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button