بھارت

اتر پردیش: ہندو انتہاپسندوں کا امام مسجد پر حملہ، جئے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا

لکھنو03 ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنایا او ر انہیں جئے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔
شوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کچھ لوگوں کو ایک شخص کے ساتھ بہیمانہ سلوک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔صداقت نامی امام مسجد نے بعد ازاں انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ جب میں عصر کی نماز کے بعد گھر واپس لوٹ رہا تھا تو گﺅ شالہ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے مجھے رکنے کیلئے کہا ۔ انہوںنے کہا کہ میری مذہبی شناخت پر ان لوگوں نے مجھے تشدد کانشانہ بنانا شروع کر دیا اور مجھے جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا جو میرے دینی عقائد کے خلاف ہے ۔ صداقت نے کہا کہ ان لوگوںنے مجھے شدید ضربیں لگائیں اور جان سے مارڈالنے کی بھی دھمکی دی۔امام مسجد نے مودی نگر تھانے میں واقعے کی ایف آئی آر درج کرا لی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button