مقبوضہ جموں و کشمیر

دل کا دورہ پڑنے سے کپواڑہ میں سی آر پی ایف اہلکار کی مو ت

سرینگر04ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کپوارہ کے علاقے کرناہ میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے ایک اہلکارکی مبینہ طورپر دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ابکوٹ کے رہائشی سی آر پی ایف اہلکارغلام یامین کو اپنے گھر میں ایک تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑا، اسے فوری طبی امداد کے لیے کپواڑہ کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ حکام نے بتایاکہ ڈی پی ایل کپوارہ میں تعینات مذکورہ اہلکار 29اگست 2022سے چھٹی پر تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button