مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے شوپیاں میں دو نوجوان گرفتار کر لئے
سرینگر18اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع شوپیاں میں دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
مطابق پولیس نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے حرمین میں گھر وںپر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا۔ گرفتار نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت عمران بشیر گنائی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لئے انہیں مجاہد تنظیم کے کا رکن قرار دیاہے۔