مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی آئین کے تحت تنازعہ کشمیر کاکوئی حل منظور نہیں: کل جماعتی حریت کانفرنس

aphc jpgسرینگر 27 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے حال ہی میں بانڈی پورہ ، اوڑی اور دیگر علاقوں میں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت پسند کشمیری عوام مقدس مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے نوجوانوں کے مقروض ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری حقیر سیاسی یا مادی مفادات کے لیے کسی کو تحریک آزادی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے بھارتی آئین کے تحت تنازعہ کشمیر کے کسی بھی حل کو مستردکرتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیری شہداءنے بھارت کے غیر قانونی قبضے سے مکمل آزادی کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کی ہیں۔ترجمان نے طاقت کے وحشیانہ استعمال اور معصوم نوجوانوں کو جعلی مقابلوں اوردوران حراست شہید کرنے کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی مشہور جھیل ڈل پر تفریح اور فرضی مشقوں کے نام پر فضائی فوجی سرگرمیوںسے خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے تاہم ترجمان نے واضح کیا کہ ان چیزوں سے کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل ،ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ہیومن رائٹس واچ اور بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے جنگ زدہ علاقے کا دورہ کریں اور کشمیر میں بھارتی مظالم ، بڑے پیمانے پر قتل وغارت اور جبری گرفتاریوں کے حوالے سے سنگین صورتحال کا جائزہ لیں۔حریت ترجمان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button