مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے اگنی ویر اسکیم کے ذریعے فوج کی توہین کی ہے ، راہل گاندھی

نئی دلی:
RAHUL-GANDHIبھارت میں کانگریس پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی نے فوج میں لاگو کی گئی اگنی ویر اسکیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت نے اس اسکیم کے ذریے فوج کی توہین کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ریاست مدھیہ پریش کے حلقہ انتخاب بھنڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ اگنی ویر اسکیم کے ذریعے مودی حکومت نے ملک کی فوج کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے دو طرح کے فوجی بنا دیے ہیں۔ ایک کو پنشن اور بہتر تربیت ملے گی جبکہ دوسرے نہ پنشن ملے گی اور نہ ہی اچھی تنخواہ حاصل ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ایک قسم کے فوجی کے محاذ پر ہلاک ہونے پر لواحقین کوسہولیا ت فراہم ہوں گی جبکہ دوسرے کو کچھ نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صرف وزیراعظم نریندر مودی کے سوا فوجی اور عوام کوئی بھی اگنی ویر نہیں چاہتے۔راہل گاندھی نے لوگوں کو خبردار کیاکہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد نہ تو ملک میں آئین بچے گا اور نہ ہی لوگوں کو ترقی کے ثمرات ملے گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button