APHC

مقبوضہ کشمیر:میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے امیر جماعت اسلامی کی جیل میں گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر حمید فیاض کی غیر قانونی نظربندی کے دوران گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش ظاہر کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ڈاکٹر حمید فیاض جو سرینگر سینٹرل جیل میں قید ہیں۔اہلخانہ کے مطابق وہ جیل میں شدید علیل ہیں اورانہیں فوری سرجری کی ضرورت ہے۔ میر واعظ نے تشویش ظاہرکی کہ کشمیری سیاسی رہنمائوں کی جیلوں میں نظربندی کے دوران حالت انتہائی ابتر ہے اور انہیں مناسب خوراک اور علاج معالجے کی سہولتوں سے مسلسل محروم رکھا جارہاہے،جس سے انکی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے ۔انہوں نے متعلقہ حکام پرزوردیاکہ وہ ڈاکٹرحمید فیاض کو مناسب علاج معالجے کی سہولت کی فوری فراہم کیا جائے جو ان کا بنیادی حق ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button