مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
سرینگر 03 جولائی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس اہلکار کو ضلع کے علاقے بیج بہاڑہ میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے ذرایع ابلاغ کو واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمی اہلکار فردوس احمد کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔