مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انٹرنیٹ پابندی پر سوال اٹھایا

Suprem court of India1نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ پر پابندی سے متعلق احکامات کی شفافیت پر اپنا موقف واضح کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ مشاورتی عمل کو منظرعام پر لانے کی ضرورت نہیں تاہم نظرثانی کے عمل کے نتیجے میں جاری ہونے والے اصل احکامات تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔یہ احکامات علاقے میں طویل اور وقفے وقفے سے انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کئے گئے فیصلوںپر سامنے آئے ہیں جو اکثر سیکورٹی وجوہات کے بہانے نافذ کئے جاتے رہے ہیں۔تاہم یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ یہ احکامات مقبوضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ پر پابندی سے متعلق بھارتی حکومت کی پالیسیوںپر کس طرح اثراندازہونگے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button