لکھنو: ہندوتوا بلوائیوں کا مسلم نوجوان پر وحشیانہ تشدد

لکھنو:بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو میں ہندوتوا بلوائیوں کے حملے ایک 24 سالہ مسلم نوجوان شدید زخمی ہو گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متاثرہ نوجوان حافظ محمد کیف نے میڈیا کو بتایا کہ وہ جم وے واپس حسین گنج پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع اپنے گھر کے قریب پہنچا تو ہندوتوا بلوائیوں کے ایک گروپ نے اسے گھیر لیا،اسکے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔انہوںنے بتایاکہ اس نے بچنے کے لیے قریبی گھر میں پناہ لینے کی کوشش کی، تاہم حملہ آور وہاں بھی پہنچ گئے اور اسے اینٹوں اور لاٹیوں سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے،جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔
ادھر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لکھنو کے صدر محمد تابش بیگ کی قیادت میں ایک وفد نے محمد کیف کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان سے اظہارِ یکجہتی کیا اور انصاف کے حصول کے لیے قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔متاثرہ خاندان کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، تاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اہل خانہ نے پولیس سے منصفانہ تحقیقات اور ذمہ دار افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔







