مقبوضہ جموں و کشمیر

سانبہ :مسلم شہری کا گھر مسمار، دوسرے کی جائیداد ضبط

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے ضلع سانبہ میں ایک مسلم شہری کا مکان مسمار اور ایک اور مسلم رہائشی کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ جس پر شہریوں اور مبصرین کی جانب سے سخت تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ پولیس نے سول انتظامیہ کے تعاون سے سانبہ کے علاقے چک منگا میں بیلا منوہر کے مقام پر راج محمد کا ایک منزلہ رہائشی مکان مسمار کردیاہے جس کی مالیت تقریبا 65 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ایک اور کارروائی میں وجے پور تحصیل کے رکھ بروٹیاں گائوں میں فرمان علی کی 43لاکھ 62ہزار روپے سے زائد مالیت کی جائیداد ضبط کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ضبط کی گئی املاک میں ایک رہائشی عمارت کے علاوہ 38مویشی بھی شامل ہیں ۔تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں جائیدادوں کی مسماری، ضبطی اور دیگر سخت اقدامات کے ذریعے کشمیریوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں پہلے بھی شہریوں کے خلاف انتظامی اختیارات کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button