مقبوضہ جموں و کشمیر

مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر عالمی رہنمائوں بالخصوص وزیراعظم عمران خان کا شکریہ

 

اسلام آباد 27 ستمبر (کے ایم ایس )
جموں وکشمیر فریڈم موومنٹ (فورم) کی اکائی تنظیموں کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر میں مصطفی محمد حسین خطیب کی صدارت میں منعقد ہوا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس میں جموں وکشمیر پیر پنجال پیس فانڈیشن کے وائس چیئرمین وکنوینر محمود اختر قریشی ایڈووکیٹ ، جموں وکشمیر پیر پنجال سول سوسائٹی کے کنوینر مشتاق احمد زرگراورجموں و کشمیر پیرپنجال پیپلز موومنٹ کے کنوینر محمد لطیف لون نے شرکت کی جبکہ جموں سے محمد حنیف کالس اور ملک ارشاد نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے دوران عالمی رہنمائوں بالخصوص ترک صدررجب طیب اردوان کی جانب سے جموں وکشمیر کے تنازعے کے حل کیلئے کشمیری عوام اور پاکستان کے موقف کی حمائت پر ان کا شکریہ ادا کیاگیا۔ اجلاس میں خصوصا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مثالی اور تاریخ ساز خطاب پر انکا شکریہ ادا کیاگیا۔ شرکاء نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اوراقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب صائمہ سلیم کی جانب سے انتہائی موثر اور جاندار انداز میں پوری دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے اور بھارتی حکومت اور قابض فوج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم، انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور جنگی جرائم کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے پر ان کا خیرمقدم کیا۔حریت قائدین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گھر گھر تلاشیوں کی آڑ میںجعلی مقابلوں میں نہتے نو جوانوں کے قتل عام میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور اقوام عالم اور عالمی اداروں سے اس ضمن میں فوری مداخلت اور بھارت کو لگام ڈالنے کی اپیل کی۔انہوںنے فورم کی مستقبل کی حکمت عملی پر غور و خوض بھی کیا۔حریت قائدین نے فورم کی جانب سے بابائے حریت سید علی گیلانی کو جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے انکی گرانقدر خدمات پر انہیں شاندارخراج عقیدت پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ کشمیری عوام جلد ہی بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button