مقبوضہ جموں و کشمیر
بعض عسکریت پسند گروپ را کی مدد سے پاکستان میں امن کو سبوتاژ کر رہے ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد04 فروری (کے ایم ایس)
وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ بعض عسکریت پسند گروپ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مدد سے پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے سکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سرحد پار سے دہشت گردوں کی در اندازی روکنے کیلئے پاک افغان سرحدی انتظام ناگزیرہے۔