مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی بھارتی آئین کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے،محبوبہ مفتی

دکانداروں کو نام ظاہر کرنے کے حکمنامے کی مذمت

mehmboba mufti

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت تمام شہریوں کو مساوی حقوق فراہم کرنے والے ملکی آئین کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ کا یہ تبصرہ ریاست اتر پردیش کی بی جے پی حکومت کیطرف سے دکانداروں کو اپنا نام ظاہر کرنے کا حکم دینے کے اقدام کے تناظر میں سامنے آیا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ دکانداروں کو نام ظاہر کرنے کا حکم آئین کو کمزور کرنے کے بی جے پی کے ارادوں کو ظاہرکرتا ہے۔ انہوںنے کانگریس رہنما راہول گاندھی کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوںنے کہا تھا کہ بی جے پی دوبارہ منتخب ہونے کے بعد آئین بدل دے گی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی جو اقدامات کر رہی ہے ان سے راہول گاندھی کی بات سچ ثابت ہو رہی ہے ۔
بھارتی ریاستوں اترپردیش اور اتر کھنڈ میں ہندوو¿ں کی سالانہ کانوڑ یاترا کے لیے مختص راستوں پر دکانداروں اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والوں کو دکانوں پر اپنے نام جلی حروف میں لکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔اتر پردیش میں یہ حکم پہلے مغربی علاقے مظفر نگر کے لیے جاری ہوا تھا اور جب اس پر ہر طرف سخت تنقید ہوئی تو ریاست کے بی جے پی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اسے واپس لینے کے بجائے جمعے کو اسے پوری ریاست میں نافذ کر دیا۔ کانوڑ یاترا ہندوو¿ں کی ایک سالانہ یاترا ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں ہندو شریک ہوتے ہیں۔یہ یاترا ہر سال ساون کے مہینے میں منعقد ہوتی ہے۔ آج 22 جولائی سے شروع ہونے والی یہ یاترا چھ اگست تک جاری رہے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button