مقبوضہ جموں وکشمیر: ”ایس آئی اے“نے چھاپوں کے دوران متعدد افراد گرفتار کر لیے
سرینگر24 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرو ل سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجسی ( ایس آئی اے“ نے متعدد مقامات پر چھاپوں کے دوران کئی افراد گرفتار کرلیے ہیں ۔
ایجنسی نے بھارتی پولیس اور پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروںکے ہمراہ سرینگر، بڈگام اور کپواڑہ اضلاع میں کئی مقاما ت پر چھاپے مارے ۔سرینگر میں ایک ہوٹل پرچھاپے کے دوران گلزار احمد میر نامی شخص کو ہراساں کیا گیا اور پوچھ گچھ کی گئی۔ ایس آئی اے نے ضلع بڈگام کے علاقے بٹہ پورہ کچواری میں بشیر احمد ڈار نامی ایک شہری کے گھر پر چھاپہ مارا ۔ایجنسی کے ایک افسر نے چھاپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کئی افراد کو کالے قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا ۔ یاد رہے کہ ایس آئی اے نے مقبوضہ علاقے میں آزادی پسند کارکنوں ، جماعت اسلامی کے رہنماﺅں ، کارکنوں کے گھروں اور تنظیم کے تعلیمی اداروں ”فلاح عام ٹرسٹ‘ ‘ کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔