بھارت

ہندوتوا تنظیموں نے بھارت کے قومی نشان پر زعفرانی جھنڈا لہرا دیا

بنگلورو09 ستمبر (کے ایم ایس)
ہندوتوا تنظیموں نے آج کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن بس اسٹینڈ کے قریب بھارت کے قومی نشان پر ہندو توازعفرانی جھنڈا لہرادیا۔
زعفرانی جھنڈاکوجو ہندوتوا نظریہ کی علامت ہے ہندو مذہبی جلوس کے منتظمین نے لگایا ہے ۔جلوس سے پہلے منتظمین نے جلوس کے راستے میں آنے والے تمام علاقوں کو بھی سجا یا تھا۔ انہوں نے ان علاقوں کو زعفرانی جھنڈوں اور جھنڈیوں سے سجایا۔ ایک زعفرانی جھنڈا چار شیروں کے مجسمے پر بھی لگایا گیا ہے جو بھارت قومی نشان ہے۔سوشل میڈیا پرقومی نشان پر زعفرانی جھنڈے کی تصاویر وائرل ہونے پرہندوتوا تنظیموں کے اس اقدام پر کڑی تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔ شیوموگا کے ڈپٹی کمشنر آر سیلوامانی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انہوں نے منتظمین سے قومی نشان پر لگائے گئے زعفرانی جھنڈے کو ہٹانے کیلئے کہاہے ۔
اس سے قبل رواں سال 8فروری کو ہندو طالب علموں کے ایک گروپ نے شیوموگا کے اسکولوں میں مسلم لڑکیوں کے حجاب پہننے کے خلاف احتجاج کے دوران فلیگ پوسٹ پر زعفرانی جھنڈا لہرایاتھاجس کے بعد ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button