بھارت

مودی حکومت اڈانی اسکینڈل پر پارلیمنٹ میں بحث سے فرار اختیار کر رہی ہے ، پرینکا گاندھی

نئی دلی:
بھارت میں کانگریس پارٹی کی لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ عوام وزیراعظم مودی کے اربن پتی تاجردوست کے اسکینڈل پر پارلیمنٹ میں بحث چاہتے ہیں ۔تاہم انہوں نے کہاکہ مودی حکومت اس مطالبے سے فرار اختیار کر رہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پرینکا گاندھی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ حزب اختلاف کے انڈیا بلاک کے رہنمائوں نے پارلیمنٹ کے باہر ایک غیرمعمولی احتجاج کے دوران کالی جیکٹیں پہن رکھی تھیں جن پر مودی اڈانی ایک ہیں اور اڈانی محفوظ ہے کے نعرے درج تھے ۔انہوں نے کہاکہ احتجاج کے دوران اپوزیشن لیڈروں نے اڈانی اسکینڈل کی مشترکہ پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ پرینکا گاندھی نے کہاکہ عوام چاہتے ہیں کہ اڈانی میگا اسکینڈل پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے۔ انڈیا بلاک کی تمام پارٹیاں پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کر رہی ہیں لیکن مودی حکومت مسلسل بحث سے بھاگ رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button