مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پلوامہ میں احتجاجی مظاہرے

 

سرینگر28ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بڑی تعداد میں کشمیریوں نے ضلع پلوامہ میں پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گھروں سے نکل کر بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین کاکہنا تھا کہ ضلع کے علاقے ترال میں بھارتی فوجی اورپولیس اہلکار زبردستی ان کے گھروں میں گھس کراہلخانہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور بھارتی فوجیوں کی اس انتقامی کارروائی کا نشانہ بننے والوں میں ایک شہید نوجوان کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔
بھارتی فوج کے محاصرے کے باوجود لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے ۔ متاثرہ خاندانوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ شب گھروں میں گھس کر لوگوںپر وحشیانہ تشدد کیا ، خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی اور توڑ پھوڑ کی ۔ ایک زخمی لڑکی کو ترال کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مظاہرین نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور امن پسند ممالک سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل اور کشمیری عوام کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کیلئے اپنا اہم کردار دا کریں ۔
ادھر بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران پلوامہ اور سرینگر سے تین کشمیریوں کو گرفتارکرلیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button