مقبوضہ جموں و کشمیر

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ایڈوکیٹ ذوالفقار علی کاٹھوکے انتقال پراظہار تعزیت

سرینگریکم ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سرینگر کے علاقے ہارون سے تعلق رکھنے والے سینئر وکیل ایڈوکیٹ ذوالفقار علی کاٹھوکے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ذوالفقار علی بدھ کی صبح مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے اور اپنے پیچھے بیوی اور دو بچوں کو سوگوارچھوڑا۔بیان میں کہاگیا کہ مرحوم ایک بڑے فوجداری وکیل اورپیشہ ور ماہر تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی وکلاءنے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عدالتوں میں اپنا کام معطل کیا۔بیان کے مطابق وکلاءنے فوری طور پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیاجس میں مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔ بیان میںکہا گیا کہ اجلاس میں ایڈوکیٹ سورت شکیل بطخو کے دادا اور الطاف حسین شاہ کے والد کے انتقال پر بھی ان سے تعزیت اور ہمدرد کا اظہار کیاگیا۔

 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button