بھارت

بھارت کو اب ایک کمزور وزیر اعظم کی ضرورت ہے، اویسی

احمد آباد11ستمبر( کے ایم ایس) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن بھارتی پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) اور نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اب ایک کمزور وزیر اعظم کی ضرورت ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اسدالدین اویسی نے ریاست گجرات کے شہراحمدآباد میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک طاقتور وزیر اعظم دیکھ لیا لہذا اب ہمیں ایک کمزور وزیر اعظم کی ضرورت ہے تاکہ وہ کمزوروں کی مدد کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طاقت ور وزیر اعظم صرف طاقت وروں کی مدد کر رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کو ایک کثیر پارٹی حکومت کی بھی ضرورت ہے۔ اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ بی جے پی کے پاس قریباً 306اراکین پارلیمنٹ ہیں لیکن وزیر اعظم اب بھی شکارت کرتے ہیں کہ سسٹم انہیں کام نہیں کرنے دیتا، غریبوں ، کسانوں اور نوجوانوں کی مدد کرنے کیلئے آپ مزید کیا طاقت چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جب ہم اقلیتی طبقات کی ترقی اور انکے لیے انصاف کی بات کرتے ہیں تو ہمارے خلاف بکواس کی جاتی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button