بھارت

”اگنی پتھ “سکیم نوجوانوں کے مستقبل کیساتھ کھلواڑ ہے، مایا وتی

لکھنو18 جون (کے ایم ایس) بھارت میں بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے مودی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ قلیل مدتی فوجی تقرری سکیم ” اگنی پتھ“ کو نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نوجوان طبقہ کافی مایوس ہوا ہے۔
مایا وتی نے متعدد ٹویٹس میں کہا کہ نوجوان طبقہ نئی سکیم کے حوالے سے انتہائی مشتعل ہے اور وہ فوجی تقرری کے نظام کو بدلنے کی کھلی مخالفت کر رہا ہے لہذا حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت کا یہ اقدام بالکل ہی نامناسب اور نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے ۔ انہوںنے مزید لکھاکہ ملک میں لوگ پہلے ہی بڑھتی ہوئی غربت، مہنگائی ، بے روز گاری سے دکھی و عاجز ہیں ایسے میں فوج میں نئی تقرری سکیم سے نوجوان طبقے میں پھلی بے چینی اب مایوسی میں تبدیل ہو رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button