مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت اور پاکستان پرتنازعہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور

 

سرینگر28 ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں جموں و کشمیر پیپلز لیگ نے سرینگر میں ایک اجلاس میں وادی کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غوروخوص کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اجلاس کے شرکا نے بھارت اورپاکستان پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو فوجی طاقت کے بجائے سیاسی طور پر حل کیا جانا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ حل طلب تنازعہ کشمیر سے جنوبی ایشیاء کے امن و سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے ۔ اجلاس میں سمیر احمد ، رفیق احمد ، فیاض احمد ، ریاض احمد ، فاروق احمد اور خورشید احمد نے شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button