مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا
سرینگر19 فروری (کے ایم ایس)
بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے چیرہ مرگ زینہ پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ موبائل سروس معطل کردی ہے۔قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔