مقبوضہ جموں و کشمیر

بڑے پیمانے پر مسلم مخالف بیان بازی خطرناک اور مذموم ہے، بھارتی نژاد امریکی مصنفہ

ممبئی 29اپریل (کے ایم ایس)
بھارت میں بڑے پیمانے پر مسلم مخالف بیان بازی اور ہرزہ سرائی پر شدید تشویش ظاہرکرتے ہوئے ہندوستانی نژادامریکی سپر ماڈل اور مصنفہ پدما لکشمی نے کہا ہے کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کوپرامن طور پر رہنا چاہیے کیونکہ ہندوستان یا کہیں اور ہندو مت کو کوئی خطرہ نہیں۔
پدما لکشمی نے متعدد ٹویٹس میں کہا کہ ہندوستان میں وسیع پیمانے پر "مسلم مخالف” بیان بازی ہو رہی ہے اورہندو مسلمانوںپر تشددکر کے خوش ہوتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندو "اس خوف پھیلانے اورپروپیگنڈے”کا شکار نہیں ہوں گے۔
اس ماہ کے شروع میں ہنومان جینتی کے جلوس کے دوران دہلی کے علاقے جہانگیرپوری میں جھڑپوں اور رام نومی کی تقریبات کے دوران مدھیہ پردیش کے شہر کھرگون میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور انکی املاک کو تباہ کئے جانے پر دی گارڈین اور لاس اینجلس ٹائمز جیسے بین الاقوامی روزناموں کی خبروں کو کو ٹیگ کرتے ہوئے پدمالکشمی نے کہا کہ دنیا بھر میں نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کو دیکھ کر دکھ ہوا۔وسیع پیمانے پر مسلم مخالف بیان بازی لوگوں کو خوف زدہ کرتی ہے اور لوگوں کو زہر دیتی ہے۔پدما لکشمی نے مزید لکھا کہ یہ پروپیگنڈہ خطرناک اور مذموم ہے کیونکہ جب آپ کسی کو کم تر سمجھتے ہیں تو اس کے ظلم میں حصہ لینا بہت آسان ہوتا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ تمام مذاہب کے پیروکاروں کو پرامن طورپر ایک ساتھ رہنا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button