انسانی حقوقمقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کی انسانی حقو ق کونسل انسانیت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹے ، شمیم شال

جنیوا 14 ستمبر (کے ایم ایس)
کشمیری خاتون رہنما اور انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کی نمائندہ شمیم شال نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پرزوردیا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے چیلنجز اور عالمی کشیدگی سے نمٹنے جن سے بڑے پیمانے پر انسانیت کو خطرہ لاحق ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شمیم شال نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 51ویں اجلاس کے دوران ایجنڈا آئٹم ٹو کے تحت جمع کرائے گئے اپنے بیان میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کا خصوصی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایسے مقامات موجود ہیں جہاں شہری آبادی کو خوف وہراس کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔ انہوں نے انسانی حقوق کونسل کی سربراہ کے 50ویں اجلاس سے خطاب کاحوالہ دیا جس میں انہوں نے کہاتھا کہ یہ چیلنجز آئندہ نسلوں پر اپنے انمٹ نقوش چھوڑیں گی ۔ شمیم شال نے کہاکہ یہ سماجی اقتصادی اور سیاسی اثرات پورے خطے اور عالمی سطح پر پھیل رہے ہیں جس کا خاتمہ نظر نہیں آتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی حقوق کے ہر محافظ کو انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے اور خاص طور پر یوکرین، کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیاکہ بین الاقوامی قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور اقوام متحدہ کے وعدوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button