مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے لئے پر امید

un

اقوام متحدہ 28 ستمبر (کے ایم ایس) اقوام متحدہ نے امید ظاہرہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ کشمیر اور دیگر دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات ہوں گے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمانStephane Dujarricنے نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ ہمیشہ پرامید رہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت ہو سکتی ہے اوریہ بات چیت درپردہ بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر اٹھانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری الفاظ کی جنگ کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔Stephane Dujarric نے کہا کہ ہم نے بیانات سنے اور میرے خیال میں لہجے اور تبصرے کے مواد کے باوجود ہم ہمیشہ پرامید رہتے ہیں کہ بات چیت ہو سکتی ہے شایدیہ بات چیت اس جگہ پر ہوجو لوگوں کی نظروں میں نہ ہو۔وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میںدفعہ 370 کی منسوخی کے حوالے سے بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے فیصلے کے ساتھ ساتھ بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی جبری تدفین پر بات کی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button