برطانوی حکومت سے ملک میں ہندو انتہا پسند خاتون کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
لندن18 ستمبر (کے ایم ایس)برطانیہ کے متعدارکان پارلیمنٹ اور اسلامی اداروں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہندو انتہا پسند Sadhvi Nisha Rithambara کے اسلامو فوبک بیانات کی وجہ سے انکے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سادھوی نشا ”درگا واہنی“ نانی تنظیم کی سربراہ ہیں جو وشو اہندو پریشد (وی ایچ پی) کی خواتین ونگ ہے۔ہندو انتہا پسند تنظیم وی ایچ پی بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اتحادی ہے جس کے دور حکومت میں بھارت میں مسلم مخالف تشدد اور نفرت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سادھوی نشا20 سے 24 ستمبر تک برمنگھم، بولٹن، کوونٹری، ناٹنگھم اور لندن کے مندروں کا دورے کرنے والی ہیں۔لیبر پارٹی کی ساز سیم ٹیری اور یاسمین قریشی نے انکے کے دورہ برطانیہ کی مخالفت کی ہے۔
مسلم انگیج منٹ اینڈ ڈیولپمنٹ (ایم ای این ڈی ) نے بھی ان کے دوری برطانیہ پر تشویش کا اظہار کیا۔تنظیم کے ترجمان امان علی نے کہاہمیں اس بات پر گہری تشویش ہے کہ سادھوی برطانیہ میں ہندو اور مسلم آبادی کے درمیان موجودہ ہم آہنگی کو خطرے میں ڈال دے گی۔ انہوںنے کہا کہ ہندو انتہا پسند خاتون کے نفرت انگیز اور اسلامو فوبک بیانات کی برطانیہ معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔