بھارت

بی جے پی ، آر ایس ایس آئین پر یقین نہیں رکھتے، سی پی آئی ایم

CPIM

نئی دلی:کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ(سی پی آئی ایم) نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس بھارتی آئین پر یقین نہیں رکھتےںاور یہ دونوں جماعتیں اپنے مفادات کے لیے مذہب کے نام پر لوگوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی پی آئی ایم مارکسسٹ کی رہناBrinda Karat نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے مذہب کو ایک آلے کے طور پر استعمال کرتی ہے۔انہوںنے کہا کہ تفرقہ پسند عناصر کو دور رکھنے کے لیے بی جے پی کو مکمل طور پر شکست دینا ضروری ہے۔Brinda Karatنے مزید کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ہماری تاریخ کو فرقہ وارانہ تاریخ میں تبدیل اور لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت محنت کش طبقے کے مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button