مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی دفعہ 370 کی منسوخی پر کشمیریوں کو گمراہ کررہی ہے: پروفیسر سوز

sozسرینگر 29 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سابق بھارتی وزیر اور کانگریس کے سینئر رہنماپروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماکشمیرخاص طور پر دفعہ 370 کی منسوخی کے بارے میں جس کے تحت علاقے کو خصوصی حیثیت حاصل تھی،لوگوں کو جھوٹ بول رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروفیسر سوز نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ علاقے کے عوام خاص کر وادی کشمیر کے لوگ اس حقیقت کو دیکھ رہے ہیں کہ بی جے پی کے رہنما لوگوں کو بھارتی آئین کی دفعہ370 کی منسوخی کے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمرتی ایرانی ، انوراگ ٹھاکر اور جتیندر سنگھ سمیت بی جے پی کے مرکزی رہنما اوروزراءشاید محسوس کرتے ہیں کہ بار بار جھوٹ بولنے سے کشمیریوں اور دوسروں کے ذہنوں کو متاثر کیا جا سکتا ہے۔کانگریس رہنما نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عام کشمیری بی جے پی رہنماﺅں کے ان بیانات کی مذمت کرتے ہیںکہ دفعہ370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں حالات بہتر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس دفعہ کی منسوخی پر مقبوضہ جموںوکشمیرمیں بڑے پیمانے پر غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button