بھارت

میری موت کا ذمہ دارنریندر مودی ہے:کسان کا خودکش نوٹ

 

پونے19ستمبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پونے میں ایک 45سالہ کسان نے تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے سے پہلے ایک خط لکھا جس میں کہاگیاہے کہ اس کی موت کے ذمہ دار وزیر اعظم نریندر مودی ہیں۔
پولیس نے خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت دشرتھ لکشمن کیداری کے نام سے کی ہے جو جنر تعلقہ کے وڈگائوں آنند کا رہائشی تھا۔پولیس نے کیداری کا لکھا ہوا خودکش نوٹ برآمد کرلیا ہے جس میں اس نے فصلوں کے لیے کم سے کم امدادی قیمت نہ ملنے اور قرض کی وصولی کے ایجنٹوں کے ہاتھوں ہراساں کیے جانے کی بات کی ہے۔ نوٹ میں کیداری نے لکھا کہ ہمارے پاس پیسہ نہیں ہے، ساہوکار انتظار کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ ہم پیاز کو بازار تک لے جانے کے متحمل بھی نہیں ہیں۔ مودی صاحب آپ صرف اپنے بارے میں سوچ رہے۔ آپ کو کسانوں کو پیداوار کی ضمانت شدہ قیمت فراہم کرنی چاہیے۔ کسانوں کو کیا کرنا چاہیے؟ مالیاتی لوگ دھمکیاں دیتے ہیں اورکوآپریٹو سوسائٹی کے افسران بدتمیزی کرتے ہیں۔ انصاف کے لیے ہم کس کے پاس جائیں؟ آج میں تمہاری بے عملی کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہوں۔ براہِ کرم ہمیں فصلوں کی قیمتیں دیں جو ہمارا حق ہے۔ لکشمن کیداری نے اپنے نوٹ میں مہاراشٹر حکومت پر بھی کسانوں کی حالت زار کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔خودکشی کی اطلاع ملنے کے بعد پونے پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور کیداری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button