جموں

جموں: پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے کارکنوں کا بی جے پی دفتر کے سامنے احتجاج

FdPp_icacAEWmsBجموں 23 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے ملازمین نے جموں کے علاقے تریکوٹہ نگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہیڈ کوارٹر کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پی ایچ ای کے یومیہ اجرت پر کام کرنے ملازمین خود کو مستقل کرنے اورزیر التوا تنخواہوں کی واگزاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں قائم قابض بھارتی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور بی جے پی دفتر کے سامنے دھرنا دیا ۔ ملازمین نے مطالبات تسلیم ہونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔انہوںنے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ تین مہینوں سے اپنے مسائل کے لیے احتجاج کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔ انہوںنے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات فوری طور پر تسلیم نہیں کیے گئے تو ہم احتجاج میں تیزی لائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button