جموں

جموں وکشمیرنے بی جے پی کے دور حکومت میں سب کچھ کھو دیا: رمن بھلہ

جموں:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس نے بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ زعفرانی پارٹی کے دور میں علاقہ اپنی شناخت، حیثیت اور ملازمتوں اور زمینوں پر اپنے حقوق کھو چکا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس رہنما رمن بھلہ نے جموں کے علاقے شنکر نگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ ایک دہائی کے دوران علاقے کو نظر انداز کرنے اور اس کا استحصال کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوںنے کہاکہ بی جے پی نے لوگوں سے جھوٹے وعدے کئے، قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام رہی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کوتاہی برتی۔انہوں نے بے یقینی کی صورتحال اورتقسیم پیداکرنے اور اختلافی آوازوں کو دبانے پر بی جے پی کی مذمت کی۔ انہوں نے سول سوسائٹی، طلبائ، نوجوانوں، تاجروں اور کسانوں کے درمیان اتحاد پر زور دیا۔ رمن بھلہ نے انتخابات میں تاخیر پر بی جے پی سے وضاحت طلب کی اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جمہوریت کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button