جموں

کٹھوعہ میں سڑک کے حادثے میں 9سالہ بچہ ہلاک، 22افرادزخمی

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کٹھوعہ کے علاقے دھرڈگنو میں ہفتے کے روز ایک منی بس سڑک سے پھسل کر نالے میںگرنے سے ایک نو سالہ بچہ ہلاک اور 22دیگر زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ دھر ڈگنو میں ایک منی بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہرہونے کے بعد سڑک سے پھسل کر نیچے جاگری۔واقعے میں زخمی ہونے والے 9سالہ انکیش کمارنے ڈسٹرکٹ اسپتال بلاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔دیگر22 زخمیوں کا علاج گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ میں جاری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button