آزاد کشمیر

باغ:سیاحت کے فروغ کیلئے 5روزہ نانگا پیر فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

 

WhatsApp Image 2022-09-23 at 6.33.38 PM

 

اسلام آباد 23ستمبر (کے ایم ایس )
سیاحت کے عالمی دن کی مناسب سے منعقد کئے جانیوالے ”نانگا پیر ٹورازم فیسٹیول 2022 ”کاآ ج آزاد جموں وکشمیر میں باغ کے سیاحتی مقام نانگا پیر میں آغا ز ہو گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فیسٹیول کے آغاز پر آج کوہالہ پل پرپاکستان سے آنے والے300بائیک رائیڈروں سمیت دیگر سیاحوں کو خوش آمدید کہاگیا ۔اس کے بعد ہنس چوکی کے مقام پر ماہ ستمبر دفاع وطن کے مہینہ کے سلسلے میں پاک فوج اور شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔آج متعدد کھیلوں کے مقابلے بھی ہوئے۔کل بروز ہفتہ کو بیس بگلہ سے ہائیکنگ کرتے ہوئے ہائیکرز نانگا پیر جائیں گے جبکہ سری ٹاپ پر کبڈی اور دیگرمقامی کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں مظفرآباد ،باغ اورجہلم سے ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ 25ستمبر کو بیس بگلہ کے مقام پر مقامی سکولوں کے درمیان دفاع وطن کے حوالہ سے تقریری مقابلہ ہوگا ۔فیسٹیول کا بنیادی مقصد لوگوں کی توجہ آزاد جموںو کشمیرکی خوبصورتی اور قدرتی حسن کی طرف مبذول کروانا ہے۔ فیسٹیول 25ستمبر تک جاری رہے گاجبکہ فیسٹیول کا دوسرا مرحلہ ایگری اے جے فیسٹیول 27 ستمبر تک جاری رہے گا۔فیسٹیول کے چیف آرگنائزر نثار احمد شائق نے میڈیا سے گفتگو میں افسوس کا اظہار کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگ اکثر نانگا پیر فیسٹیول جیسی تقریبات سے لطف اندوز ہوتے ہیں جبکہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ان کے بھائیوں کو پارکوں میں جانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مقیم کشمیریوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے نانگا پیر فیسٹیول جیسی تقریبات اور دیگر سرگرمیوں میں شرکت کی اجازت دینے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button