آزاد کشمیر

آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کا 19واں کانووکیشن

مظفرآباد10 نومبر (کے ایم ایس)آزاد جموں وکشمیریونیورسٹی کا آج کنگ عبداللہ کیمپس میں 19 واں کانووکیشن منعقد ہوا جس میں مختلف شعبوں میں فارغ التحصیل طلباءکو ڈگریاں دی گئیں۔
آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جو کہ یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے نمایاںپوزیشن حاصل کرنے والے 49 طلبا گولڈ میڈلز دیے۔
اس موقع پر پی ایچ ڈی کے25 ، ایم فل کے201 اور ایم اے ،ایم ایس سی، بی ایس، بی کام اور ایل ایل بی کے 774 طلباءکو ڈگریاںدی گئیں۔
صدر نے اپنے خطاب میں اس کامیابی پر طلبااور ان کے والدین کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ گریجویشن کرنے والے طلباءان کے والدین اور اساتذہ کے لیے ایک یادگار دن ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے طلباءپر زور دیا کہ وہ کنٹرول لائن (ایل او سی) کے دوسری طرف بھارتی فوجیوں کے مظالم کا سامنا کرنے والے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی آزادی کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے خود کو تیار کریں۔اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے گزشتہ سال کے تعلیمی، تحقیقی اور نصابی و غیر نصابی پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کامیاب گریجویٹس کو مبارکباد دی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button