مقبوضہ جموں و کشمیر

امیت کمار بھارتی تحقیقاتی ادارے کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل تعینات

nia

سرینگر 29 ستمبر (کے ایم ایس) انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سینئرآفیسر امیت کمار کو پانچ سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر بھارت کے تحقیقاتی ادارے این آئی اے کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی نے امیت کمار کی ڈی آئی جی ، این آئی اے کے عہدے پر تعیناتی کی منظوری دی ہے جوعہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے پانچ سال یا اگلے احکامات تک عہدے پر تعینات رہیں گے۔متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر امیت کمار کو فارغ کریں تاکہ وہ نئی دہلی میں اپنی نئی ذمہ داری سنبھال سکیں۔امیت کمار اس وقت ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر تعینات ہیں۔ وہ اس سے قبل ایس ایس پی پلوامہ ، ایس ایس پی سرینگر ، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اور ڈی آئی جی آرمڈ پولیس کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی خاطر کشمیری حریت رہنماو¿ں ، کارکنوں اور نوجوانوں کوہراساں کرنے کے لئے این آئی اے کو استعمال کر رہا ہے۔ بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے نے بہت سے کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button