مقبوضہ جموں و کشمیر

لیفٹیننٹ گورنر کو اضافی اختیارات دینے کا مقصد ایک منتخب حکومت کے اختیارات کو کمزور کرناہے، کانگریس

download (10)سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کی طرف مقبوضہ علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر کو اضافی اختیارات دینے کے اقدام کا اصل مقصد ایک منتخب حکومت کے اختیارات کو کمزور کرناہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وقار وانی نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات دینے کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ مودی حکومت جموں و کشمیر کا ریاسی درجہ بحال کرنے میں مخلص نہیں ہے۔
انہوںنے مقبوضہ علاقے میں اسمبلی انتخابات سے قبل جموںوکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اس کے بغیر کوئی بھی منتخب حکومت بے اختیار ہو گی۔وقار نے مزید کہا کہ بی جے اسمبلی انتخابات میں اپنی ہار سے واقف ہے لہذا اس نے لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات دیے اورجمہوری نظام کونقصان پہنچانے کی کوشش کی۔انہو ںنے کہا کہ ایک منتخب حکومت کو لیفٹیننٹ گورنر سے معمولی فیصلوں کی منظوری کی ضرورت کے بغیر مکینوں کی شکایات دور کرنے کا اختیار ہونا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button