انسانی حقوق

مشعال ملک کی کشمیر کاز کی حمایت کرنے پر او آئی سی کی تعریف

اسلام آباد24ستمبر(کے ایم ایس) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے جموں و کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے رابطہ گروپ کی طرف سے کشمیر کاز کی حمایت کرنے پر اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے والے عالمی رہنمائوں کو خطے میں ایٹمی جنگ سے بچنے کے لئے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنما محمدیاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے ایک بیان میں کہا کہ او آئی سی رابطہ گروپ نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اور عالمی ادارے کی زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے تنازعہ کشمیر کا حتمی حل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا اس گروپ نے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات اور من گھڑت الزامات پر یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں سزاسنائے جانے کی بھی مذمت کی۔ تاہم حریت رہنما نے کہا کہ او آئی سی کو چاہیے کہ وہ بھارتی حکومت پر دبا ڈالنے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کرے کہ وہ دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر کے تصفیے کو یقینی بنائے کیونکہ یہ تنازعہ جوہری تصادم کا باعث بن سکتا ہے۔مشعال ملک نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت ہمیشہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور وادی کے لوگوں کی مسلسل نسل کشی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے او آئی سی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس میں شریک ممالک کے رہنمائوں اور نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کا مسئلہ بھرپور طریقے سے اٹھائیں کیونکہ فسطائی بھارتی حکومت علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارتی حکومت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متفقہ فارمولے اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل تلاش کرنے پر مجبور کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے مستقل اور دیرپا حل کو یقینی بنانے کے علاوہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فوجی جارحیت کی تحقیقات کے لیے حقائق معلوم کرنے والی ایک اعلی سطح کی ٹیم علاقے میںبھیجے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button