انسانی حقوق

جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و سلامتی کیلئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،سینئر نائب صدر سعادت پارٹی ترکیہ

انقرہ 30 مارچ(کے ایم ایس)
ترکیہ کے سعادت پارٹی کے سینئر نائب صدر مصطفی کمال ا کا یا نے کہاہے کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و سلامتی کیلئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مصطفی کمال ا کا یا نے ان خیالات کا اظہار انقرہ میں سعاعت پارٹی کے صدر دفتر میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے رہنماء عبدالرشید ترابی کی قیادت میں کشمیری وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ حل طلب تنازعہ کشمیر کو ہم اپنے پارٹی منشور میںشا مل کرتے ہوئے اقوام عالم کو اس دیرینہ مسئلہ کے حل کیلئے بھرپور مہم چلانے کا اہتمام کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ خطے اورعالمی امن کے تحفظ کیلئے مسئلہ کا حل عالمی برادری کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ استاز اربکان نے ہمیشہ کشمیر وفلسطین کو اپنا حصہ قرار دیا اوراسی لئے سعادت پارٹی کا ہر کارکن مظلوم کشمیر یوں کی ترجمانی اور پشتیبانی اپنا فر یضہ سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کا نفرنسوں اور سیمینارز میں مسئلہ کشمیر ہمیشہ سے ایجنڈے کا مستقل حصہ رہا ہے اورمسلم حکمرانوں کو کشمیر اور فلسطین جیسے مسائل کے حل کیلئے موثر کردار ادا کرنا چا ہیے۔ عبدالرشید ترابی نے اس موقع پر کہا کہ ہم ترکیہ کے زلزلہ زدگان سے اہلیان کشمیر کی طرف سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں کشمیر اور پاکستان کا بچہ بچہ اپنے تر ک بھائیوں کے غم میں برابر کا شریک ہے اور متاثرین کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتاہے ۔انہوں نے کہاکہ سعادت پارٹی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمیشہ قائدانہ کردار کیااور استاز نجم الدین اربکان نے تر کیہ میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر کشمیریوں کی تر جمانی کی۔انہوںنے کہاکہ مودی حکومت کشمیریوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتی ہے اوربھارت میں مسلمانوں کو تیسرے درجے کا شہری بنادیاگیاہے ۔مسلمانوں کی تہذیب وتمدن اور شناختی علامات کومٹایا جا رہا ہے۔ وفد میں شامل کشمیری حریت رہنماء سیداعجازرحمانی نے مصطفی کمال کو مقبوضہ جموںو کشمیر کی تازہ صورتحال اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوںسے آگاہ کیا۔وفد میں پاکستان ترکیہ یکجہتی فورم کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم چوہدری اور تحریک کشمیر ترکیہ کے کنونیر طلحہ شیخ بھی شامل تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button