سری نگر جموںشاہراہ پر پھلوں سے لدے 8ہزار ٹرک پھنسے ہوئے ہیں
سرینگر25 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پھلوں کے کاشتکاروں نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے سرینگر جموںوکشمیر پر سیب سے لدے ہزاروں ٹرک روک رکھے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پھلوں سے لدے 8000 کے قریب ٹرک جموں کی جانے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ایک پھل کاشتکار نثار احمد نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پھلوں سے لدے ٹرک قاضی گنڈ میں روک دیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں سیب کی صنعت کم نرخوں اور دیگر چیلنجز کی وجہ سے پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے اوراب انتظامیہ سیبوں سے لدے ٹرکوں کو آزادانہ طریقے سے اپنی منزل کی طرف جانے نہیں دے رہی جو انتہائی افسوسناک ہے۔
ایک اور کاشتکار محمد عباس نے کہا کہ سیب کی صنعت کو ایک وقت میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ انتظامیہ کو سیب سے لدی گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ پیداوار راستے میں خراب ہونے کے بجائے وقت پر منڈیوں تک پہنچ سکے اور اچھا ریٹ ملے۔
کشمیر ویلی فروٹ گروورز کم ڈیلرز یونین کے صدر بشیر احمد نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ حکام اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے اورسیب سے لڈے کو بلا روک ٹوک جمو ں کی طرف جانے کی اجازت دیں گے۔