مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی آواز کو دبایا جارہا ہے:عمر عبداللہ

Umar-Abdullahسرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر براہ راست نئی دلی کے کنٹرول میں ہے اورکشمیریوں کی آواز کو دبایاجارہا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ٹنگمرگ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیرمیں براہ راست نئی دلی کا راج قائم ہے، حکمرانی اور حکومتی فیصلوں میں کشمیری عوام کی رائے شامل حال نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے فیصلے وہ لوگ کر رہے ہیں جو یہاں کی زمینی صورتحال سے بالکل ناآشنا ہیں اور ووہ عوام کی زبان بھی نہیں سمجھتے ہیں۔عمر عبداللہ نے کہا کہ ہزاروں کشمیری نوجوان بھارت کی جیلوں میں قید ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اگست2019میں دفعہ370اور 35اے کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کے بڑے بڑے دعوے کئے گئے لیکن کشمیری عوام کو کچھ بھی نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ اب حالت یہ ہے کہ کشمیریوں کی زمینیں اور املاک ضبط انہیں جبری طورپر انکی نوکریوں سے برطرف کیا جارہاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button