کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام کشمیری بیوائوں کے بارے میں سیمینار کا اہتمام
اسلام آباد 23 جون (کے ایم ایس)
بیوائوں کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں "کشمیرکی بیوائیں اور نیم بیوائیں "کے عنوان سے ایک سیمینار کا اہتمام کیاگیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیمینار کی صدر کنوینر محمود احمد ساغر نے کی۔سیمینار کا مقصد جاری جدوجہد آزادی کشمیر میں کشمیر ی خواتین کو انکی گرانقدر قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنا تھا ۔ مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میںآج بیوائوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے جبکہ کشمیری خواتین مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں مسلسل ظلم و ستم کا نشانہ بن رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں2ہزارسے زائدخواتین نیم بیوائیں ہیں جن کے شوہروں کو بھارتی فوج نے جبری طور پر حراست کے دوران لاپتہ کر دیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہاکہ کشمیری خواتین جنگ کے سائے میں زندگی گزار رہی ہیں اور انہیں بیوگی کا تلخ تجربہ دنیا کے کسی بھی فرد سے زیادہ ہے۔ دیگر مقررین نے کشمیری بیوائوں کی حالت زار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری خواتین مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سب سے بری طرح نشانہ بن رہی ہیں۔ ہزاروں خواتین اپنے شوہروں، بھائیوں اور بیٹوں کو کھو چکی ہیں کیونکہ انہیں بھارتی فوجیوں نے شہید یا حراست کے دوران لاپتہ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج کا دن کشمیری بیوائوں اور رنیم بیوائوں کے دکھوں کے بارے میں دنیا بھر میںبیداری پیدا کرنے کا دن ہے۔