مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری مسلمانوں کے خلاف پے در پے سازشیں رچانے پر مودی حکومت کی مذمت

download (2)سرینگر29 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی طور پر نظر بند شبیر احمد شاہ کی سربراہی میں قائم جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی ) نے کشمیریوں کو عظیم مسلم ثقافتی، تاریخی اور مذہبی اہمیت کے مقامات سے محروم کرنے کیلئے پے در پے سازشیں رچانے پر نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بی جے پی رہنما اور جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی کے حالیہ بیان پر سخت اعتراض کیا ہے جس میں انہوں نے عیدگاہ سرینگر کی اراضی پر ہسپتال بنانے کے نام پر قبضے کا اشارہ دیا تھا۔
ڈی ایف پی نے کہا کہ اپنی سیاسی اہمیت کے علاوہ عیدگاہ سری نگر طویل عرصے سے مذہبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ بیان میں ہسپتال کی تعمیر کو عید گاہ کی قیمتی زمین پر قبضہ کرنے کی مودی حکومت کی چال قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ آر ایس ایس کے زیر اثر مودی حکومت نام نہاد ترقی کے نام پرہر اس چیز کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے جو کشمیری مسلمانوں کی سیاسی، ثقافتی اور مذہبی شناخت کی علامت ہے۔
ڈی ایف پی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عیدگاہ کی اراضی پر ہسپتال بنانا مذاق کے سوا کچھ نہیں اور اگر بھارتی حکومت شفاخانہ بنانے میں واقعی مخلص ہے تو اسکے لیے عیدگاہ کے علاوہ سرینگر میں اور بھی مقامات پر کافی اراضی دستیاب ہے ۔
ڈی ایف پی نے کہا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت وقف بورڈ کی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضہ کر رہی ہے، جو مسلمانوں کے دینی امور میں بھی مداخلت ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button